Oct 14, 2020 03:00 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Lahore- Misbah-ul-Haq steps down as Pakistan's chief selector, new chief selector will begin his tenure from 1 December
لاہور، مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان
www.tnnlive.tv
پریس کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دوہری ذمہ داری مشکل ہوتی ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منتخب کروں گا اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبر تک نبھاتا رہوں گا، نیا چیف سلیکٹر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں لے گا، چیف سلیکٹر کا انتخاب بورڈ کا استحقاق ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بورڈ سے اختلافات ہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی سے کوئی اختلاف ہے، چیئرمین سے میٹنگ یا وزیر اعظم سے ملاقات استعفیٰ کی وجہ نہیں، کام صحیح یا غلط کی وجہ سے نہیں، آنے والی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا، افواہوں میں سچائی نہیں ورنہ کسی بھی عہدے پر نہ ہوتا، بورڈ کی مشاورت سے تنخواہ ملتی تھی ، اب جو کام کروں گا اسی کا معاوضہ ملے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں 4 ستمبر 2019 کو دی گئی تھیں تاہم انہیں ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا رہا، پاکستان میں پہلی بار دونوں بڑے عہدے ایک ساتھ دے کر تجربہ کیا گیا تھا۔