Oct 15, 2020 05:11 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Time to take coronavirus SOPs seriously as cases are rising, Asad Umar
اسلام آباد، ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے، اسد عمر نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد تھی ، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50 روز میں سب سے زیادہ شرح ہے ، آخری بار اتنی شرح 23 اگست کو دیکھی گئی تھی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتےکے4 روز میں انتقال کرنیوالے افراد کا تناسب11 ہے اور یہ تناسب10اگست کے بعد سے زیادہ ہے ، اس بات کی نشاندہی ہے کہ وبا بڑھتی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔