Oct 15, 2020 05:13 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Bahawalpur- Govt will complete its term, Sh Rashid tells political opponents
بہاولپور، 8 سے 15 ارکان اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے،شیخ رشید کا انکشاف
بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے حکومت دسمبر میں جا رہی ہے اور کوئی جنوری کا کہہ رہا ہے، ہم کہیں نہیں جارہے، ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں تاہم 8 سے 15 ارکان اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپٹ لیڈروں کے خلاف جہاد کررہے ہیں وہ اقتدار تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن کرپٹ عناصرکو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، اداروں کےخلاف بات کرنے والے ملک و قوم کیلئے مخلص نہیں ہوسکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بہت پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے جیل ،اسپتال اور گھر کب جاناہے، بلاول کل لاہور آئیں اور شوق سے آئیں، وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں کوآج سے بحال کیاجارہاہے، ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے، کیوں کہ 8 ماہ سے سروس بند رہی، کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔