Oct 15, 2020 05:16 pm
views : 259
Location : NAB Headquarters
Islamabad- NAB issues arrest warrants for Asif Zardari in fake accounts case
اسلام آباد، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔