Oct 15, 2020 05:17 pm
views : 238
Location : different Areas
Karachi- heatwave in City will last till October 18, Metrological Department
کراچی میں ہیٹ ویو 18 اکتوبر تک رہے گی،کراچی میں ان دنوں گرمی اور خنکی کا امتزاج لیے موسم اپنا رنگ دکھا رہا ہے
اکتوبر کا مہینہ کراچی کے گرم مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ان دنوں موسم کا ایک الگ ہی رنگ کراچی والے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے30 سالہ ریکارڈ میں اکتوبر کا معمول کا اوسط کم سے کم درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے معمول کے درجہ حرارت سے کم رہا۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق 30 اکتوبر 1984 میں 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد ہے، شمال سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گرم موسم کا باعث بننے والی یہ بوچستان کی شمالی ہوائیں سورج ڈھلتے ہی خنک ہوجاتی ہیں، شمالی سمت سے چلنے والی یہ ہوائیں کراچی کا موسم گرد آلود بھی کررہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار مقررہ معیار سے زائدہے جو حساس لوگوں کے لیے سازگار نہیں ہے ۔