Oct 16, 2020 01:30 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Karachi- COVID-19 claims seven lives in Pakistan, infects 659 in one day
کراچی، کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 21 ہزار 877 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 367، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 521، بلوچستان میں 15 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 16، اسلام آباد میں 17 ہزار 781 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 322 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 9 ہزار 497 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 529 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 621 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 279، سندھ میں 2 ہزار 568، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔