Oct 16, 2020 01:47 pm
views : 238
Location : Governor House
Lahore- Inflation will be brought under control soon, Abdul Hafeez Shaikh
لاہور، مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں مشکل حالات میں سخت فیصلے کرنا پڑے
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔
حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مشکل صورتحال میں سخت فیصلے کرنا پڑے، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔