Oct 16, 2020 01:49 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Sukkur- PM will write to President soon to dissolve assemblies, Nasir Hussain Shah
سکھر، وزیراعظم جلد صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا لکھیں گے، ناصر شاہ کا دعویٰ
سکھر پریس کلب میں رکن سندھ اسمبلی منور وسان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی اس پر عمل کرے گی۔ اس حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ہم پی ڈی ایم کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! اب آپ نے گھبرانا نہیں بلکہ جانا ہے، اب ملک کے عوام کی جان چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ان کے بیانیے اور موومنٹ کے سامنے سندھ حکومت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 18 اکتوبر کو کراچی کے جلسے حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہونگے۔ 16 اکتوبر کو بلاول بھٹو لالہ موسیٰ سے ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ جائیں گے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد یا تو عمران خان خود چلے جائیں گے یا پھر صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی سفارش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت اسے واپس لے۔ ہم نے اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ سندھ اسمبلی میں بھی اس کے خلاف قرارداد لائیں گے۔ عدالتوں سے بھی ہمیں اپنے حق میں فیصلے کی امید ہے۔