Oct 16, 2020 03:17 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Lahore- Current parliament came into being through the conspiracies of the international establishment. Fazal ur Rehman
لاہور، ہمارے سامنے بڑے بڑے پھنے خان گھومتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نمازِ جمعہ سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب اللّٰہ تعالیٰ زندگی موت کا مالک ہے تو انسانوں کی خوش آمد کیوں کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات میں سوچنا ہو گا کہ ہم پر حکومتیں مسلط کر دی جاتی ہیں، مذہب کے خلاف اسلام دشمن قوتوں اور فتنوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہم خیر کی توقع رکھیں تو ہماری سادگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی آقاؤں کا نہیں، صرف پاکستانیوں کا ہے۔ موجودہ پارلیمان عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے وجود میں آئی۔ پاکستان عالمی اسٹیبلشمنٹ کی حکمرانی کیلئے وجود میں نہیں آیا۔