کراچی، رنگ بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، نوجوان جھلس کر زخمی، ہسپتال منتقل
www.tnnlive.tv
کراچی میں کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں ایک نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔
شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں۔