Oct 17, 2020 12:40 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- Rain likely in Karachi tomorrow, fishermen should not go deeper into the sea, Metrological Department
کراچی، شہر قائد میں کل بارش کا امکان، سمندر میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباؤ آج ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس ڈپریشن کے باعث تھر پارکر، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جبکہ کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، اس لیے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔