Oct 17, 2020 03:39 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- during raid in Karachi 75 burglars worth Rs 200 million were recovered, several smugglers were arrested
کراچی، ڈیفنس میں چھاپے کے دوران 20 کروڑ مالیت کے 75 باز برآمد، کئی اسمگلر گرفتار، مقدمہ درج
کلکٹر کسٹمز پریونٹیو کراچی ثاقب سعید کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے اعلیٰ نسل کے باز چھپائے گئے ہیں، منظم اسمگلروں کا گروہ یہ غیر قانونی کاروبار گزشتہ طویل دورانیے سے کر رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ کی سرابرہی میں سپرنٹنڈنٹ افتخار ملک اور دیگر افسران و اہل کاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈیفنس کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود لوگوں کی جانب سے زبردست مزاحمت کی گئی۔
محکمہ کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن محکمہ کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم وہاں پر چھپائے گئے 75باز برآمد کرنے میں نا صرف کامیاب رہی بلکہ اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
باز کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ملزمان نے اپنے گرفتار ساتھیوں اور پکڑے گئے باز (پرندوں) کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی تھی لیکن ان کی یہ مزاحمت محکمہ کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم نے ناکام بنادی اور کامیابی کے ساتھ باز اور ملزمان کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ بازوں کی اسمگلنگ کا کاروبار زیادہ تر عرب ممالک کے لیے کیا جاتا ہے وہاں اعلیٰ نسل کے تربیت یافتہ باز کی بہت مانگ ہے۔