Oct 17, 2020 03:42 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Six people drowned in an underground tank of a factory located in Site area
کراچی، فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق،تحقیقات شروع
کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں 6 افراد کے گرنے کا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد ٹینک صاف کرنے کی غرض سے اندر گئے تھے لیکن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔