Oct 18, 2020 07:12 pm
views : 252
Location : President Office
Islamabad- President urges people to follow SOPs to keep Covid-19 resurgence at bay
اسلام آباد،کروناوائرس کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی کامیابی نہیں ملی،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی کامیابی نہیں ملی، جن ممالک میں مہلک وائرس میں کمی آ ئی ان میں دوبارہ پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، کرونا پر کافی حد تک قابو پا چکے تاہم احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن اور بیروزگاری سے بچا کر مؤثر طریقے سے وبا کا مقابلہ کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ کرونا دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر مزید چند ماہ احتیاط کی جائے، وزیراعظم نے لوگوں کو بیروزگار نہیں ہونے دیا، احساس پروگرام سے مدد کی، علمائےکرام اور میڈیا نے آگاہی میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔ شادی ہالز اور گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں۔