Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 18, 2020 07:17 pm views : 237

Location : Raza hall

Islamabad- FM Qureshi says government to tackle PDM's movement politically, stresses Pakistan is a democratic country
  • Urdu

ملتان،گیارہ جماعتوں کا یہ اتحاد جتنے مرضی جلسے کرے یہ ایک منتخب حکومت کورخصت نہیں کرسکتے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کے جلسے نے ان کی قلعی کھول دی، یہ صرف اورصرف اپنی بقا، احتساب اورعمران خان کے خوف سے جلسے کرتے پھررہے ہیں، اداروں پرتنقید سے یہ ہندوستان کے بیانیے کے حصہ داربن رہے ہیں، عوام نے ان سے لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے۔
ملتان کے رضا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی مشکلات اورمہنگائی کا ہمیں احساس ہے جس کے کنٹرول کیلئے ہم اقدامات اٹھارہے ہیں۔ گیارہ جماعتوں کا یہ اتحاد جتنے مرضی جلسے کرے یہ ایک منتخب حکومت کورخصت نہیں کرسکتے، یہ لوگ معیشت کے راستے میں روڑے اٹکانے کی سازش کررہے ہیں، پوری قوم جانتی ہے کہ یہ ایک غیرفطری اتحاد ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگے توجیالوں پرسکتہ طاری تھا، بلاول بھٹوخطاب کیلئے آئے تون لیگ والے لاتعلق تھے اورمولانا فضل الرحمن کوتوخالی پنڈال سے خطاب کروایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، سی پیک ودیگرقومی ایشوز پرحکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے، دہشت گردی ، کورونا ، ٹڈی دل ، فلڈ ، زلزلے اورقومی آفات پرافواج پاکستان نے لازوال کردار ادا کیا ہے، اس لئے اپنی سیاست کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کواب کوئی بھی ریورس نہیں کرسکتا، مہنگائی کا ہم اعتراف کرتے ہیں، گندم کی امدادی قیمت کا جلد اعلان کیا جائے گا ، اپوزیشن اگر اس نظام کورخصت کرنا چاہتی ہے توان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا، ن اورپی پی پی جیسی حکومتوں نے پانچ سال پورے کئے ہم بھی انشااللہ پانچ سال پورے کریں گے۔

Recent News

Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved