کراچی،لوگوں کو کہتے ہو گھبرانا نہیں مگر خود ایک جلسے سے گھبرا گئے ہیں،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام سے مخاطب نہیں ہوتا وہ اپوزیشن سے مخاطب ہوتاہے، آج ہم پاکستان کےعوام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، جعلی حکومت کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف تمھارا نام لینا بھی پسند نہیں کرتا، تم نے بڑوں کی لڑائی میں بچوں کو گھسیٹا ہے۔
کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے میرا مذاق اڑانے کے لیے کہا کہ میں نانی ہوں، اللّٰہ کا شکر کرتی ہوں کہ میں ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہوں، نانی اور دادی کے رشتے مقدس ہوتے ہیں، نصیب والوں کو ملتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری مجھے اپنی بیٹی کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں، بلاول مجھے بڑی بہنوں کی طرح عزت دیتا ہے، زرداری مجھے بیٹی کہہ کر پکارتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نہ عمران خان کا نام لینا پسند کرتی ہوں اور نہ انہیں وزیرِاعظم مانتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا نام لینا پسند نہیں کرتی، اگر آپ کو کوئی سکھانے والا نہیں تو نواز شریف سے سیکھ لیا ہوتا، آج بھی آپ کی حسرت رہے گی نواز شریف آپ کا نام بھی نہیں لیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو محبت کراچی میں دی گئی اس کا قرض پوری زندگی نہیں اتار سکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح سے میرا استقبال کیا میں پوری زندگی اس محبت کا قرض نہیں ادا کرسکوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ کل آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایک شخص کل چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو کہتے ہو گھبرانا نہیں مگر خود ایک جلسے سے گھبرا گئے ہیں۔