کراچی،ہم مہنگائی کے بوجھ تلے دبے غریب عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں،بلاول
پاکستان
پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعظم عمران
خان کو نالائق اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جانا پڑے گا،جمہوریت
کےلیے ہماری جدوجہد نئی نہیں لیکن فیصلہ کن ہے۔
کراچی کے باغ جناح میں
اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم
) کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہدا کو سرخ سلام
پیش کیااور کہاکہ حکمران اپنے فرض کی ادائیگی سے منکر ہیں۔
انہوں نے کہا
کہ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کی خبر ٹی وی سے ملتی ہے،ہماری لڑائی
اقتدار کےلیے نہیں،ہم مہنگائی کے بوجھ تلے دبے غریب عوام کا مقدمہ لڑرہے
ہیں،ہم نے اس ملک کی جمہوریت کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے۔
پی پی چیئرمین
نے مزید کہاکہ پاکستان کی تمام جمہوری طاقتوں نے سفر جاری رکھنا ہے،تمام
آزادیوں کاضامن جمہوری نظام ہے،حکمرانوں کو عوام کے آنسو نظر نہیں آتے
اور یہ شخص جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے
کراچی کو صرف دھوکا دیا ،11سو ارب کے کراچی پیکیج کےلیے ایک روپیہ بھی وفاق
نے نہیں دیا ،سندھ کو این ایف سی سے 300 ارب ملنا تھے جو تاحال نہیں ملے
،ہم اس پیسے سے نوجوانوں کو روزگار دیتے۔