کراچی،ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو ماننے کے لیے تیار نہیں مولانا فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے
کہ وزیراعظم عمران خان تقریر میں بونگی مار جاتے ہیں۔
کراچی کے باغ جناح
میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ کامیاب رہا
،جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 2سال سے ہم میدان
کار زار میں ہیں، ہم نے ملک میں آزاد فضاؤں کو بحال کرنا ہے،ہم اس حکومت
کو نہیں مانیں گے لیکن انہیں لانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے۔
پی
ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں مجبور کیا جاتا رہا کہ ہم دھاندلی سے
بنی حکومت کو مان لیں، ہمیں دھمکایا گیا، لالچ بھی دی ،لیکن ہم اس کٹھ پتلی
حکومت کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔