Oct 19, 2020 01:35 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 5 Pakistanis, infects 440 in one day
کراچی، کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 23 ہزار 452 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 652، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59، اسلام آباد میں 18 ہزار 69 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ ایک ہزار 115 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 91 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 7 ہزار 409 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 526 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 298، سندھ میں 2 ہزار 581، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔