Oct 19, 2020 01:41 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM's first wicket fell in the second over, Shahbaz gill
اسلام آباد، پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گرگئی، شہباز گل
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کا کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ پی ڈی ایم کو نواز شریف قبول نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گرگئی۔
شہبازگل نے کہا کہ ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں، رسوائی اور ذلت پی ڈی ایم کا مقدر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جلسوں میں پی ٹی آئی کونہیں بلکہ اپوزیشن کونقصان ہوا ہے، عوام سمجھدار ہیں، نہ عوام ان کوسنجیدہ لے رہی ہے نہ ہم لے رہے ہیں۔