Oct 19, 2020 05:28 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Lahore- Maryam Safdar should also be arrested for violating the sanctity of Mazar-e-Quaid, says Fayyaz Chohan
لاہور، بیگم صفدرکومزارقائد پرعاجزی سےپاکستان کو لوٹنے پرمعافی مانگنی چاہیے تھی، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن کا دوسرا لکی ایرانی سرکس تھا، کل ہی کہہ دیا تھا کہ بلاول، نوازشریف کی تقریر کی اجازت نہیں دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کی حکومت میں خوب عیش کیا، اب پیپلز پارٹی اور سندھ پولیس کا فرض بنتا ہے کہ مریم صفدر کو گرفتار کریں، سینہ تان کر اس کا کریڈٹ لیں، یہ اچھا کام ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نےکہا کہ مسلم لیگ ن اپنے سیاسی اتحادیوں کے لیے بوجھ بنتی چلی جارہی ہے جبکہ میاں نوازشریف نے بھارتی بیانیہ کوآگے بڑھانے کی کوشش کی، ملک کے 22 کروڑ عوام نواز شریف کے بیانیے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں اورعوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سعید غنی کہتے ہیں سندھ پولیس نے گرفتار نہیں کیا تو کیا قندھار پولیس نے گرفتار کیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ تک اس اتحاد کا شیرازہ بکھرجائے گا، پیپلز پارٹی سمیت کئی دوسری پارٹیاں ان سے الحاق ختم کردیں گی۔