Oct 20, 2020 03:55 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 625 in one day
کراچی، کورونا کی ممکنہ دوسری لہر، فعال مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 461 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 084 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 461 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 7 ہزار 950 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 673 ہوگئی۔