Oct 20, 2020 04:00 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- We support Azerbaijan's position on Nagorno-Karabakh, Pakistan
اسلام آباد، نگورنو کاراباخ میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات، آذربائیجان ،آرمینیا کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگورنو کاراباخ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے، آذربائیجان کی دیہی آبادی پر آرمینیا کی بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی اوآئی سی رابطہ گروپ سمیت عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی حمایت قابلِ تحسین ہے۔
پاک، آذر بائیجان وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کےوزیرخارجہ نےحالیہ تنازعہ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم، کلچر سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
آذر بائیجان کے وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی۔