Oct 20, 2020 05:05 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- PML-N not afraid of lawsuits, says Captain Safdar
لاہور، ہر سال مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگاؤں گا، کیپٹن (ر) صفدر
سابق
وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ہر 18
اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں نے کہا مادر
ملت زندہ باد، اس میں کیا برائی ہے، مادر ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر
چلاہوں، ہر 18 اکتوبرکو مادر ملت کےمزارپر جاکر مادر ملت زندہ باد کے نعرے
لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیاسکھائیں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی اور ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔