Oct 20, 2020 05:07 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Corrupt elements will be held accountable, Shibli Faraz
اسلام آباد، چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، شبلی فراز
سینیٹر
شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں، انہوں نے قومی
خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، ان
سےایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ
ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا
کوئی شک نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، پی ڈی ایم کی ناکامی
عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے
ضروری ہیں، کیا ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں ؟
اپوزیشن کے پاس عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے ؟۔