Oct 21, 2020 04:40 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- we demanded from the UK to send Nawaz Sharif to Pakistan, Shezad Akber
اسلام آباد، پاکستان کا برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ
برطانوی اخبار کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم سیاسی تقاریر پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔