Oct 21, 2020 04:41 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- IG Sindh, other police officers defer leave for 10 days
کراچی، کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری، سندھ پولیس قیادت کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ مؤخر
سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آنے والے واقعہ پولیس کے لیے دلی رنج اور بے چینی کا باعث بنا۔
اس واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے چھٹی پر جانے کے فیصلہ کیا جس کی پیروی کرتے ہوئے دیگر تمام اعلی افسران نے بھی سندھ پولیس کی تضحیک کے خلاف چھٹی پر جانے کے اس فیصلے کی پیروی کی۔ یہ کوئی اجتماعی فیصلہ نہیں تھا بلکہ افسران نے انفرادی طور پر یہ فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس آرمی چیف کی جانب سے باوردی فورس کو رنج پہنچنے کے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں۔ بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی ہاؤس آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس ادارہ جاتی ہم آہنگی اور صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے قومی اداروں میں احساس ذمے داری پر یقین رکھنے والی ایک منظم فورس ہے۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں آئی جی سندھ نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ آئندہ 10 روز تک مؤخر کردیا ہے اور اعلیٰ افسران کو بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔