Oct 21, 2020 04:43 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- Opposition's conspiracy to make institutions controversial failed badly, CM Buzdar
لاہور، اپوزیشن جماعتوں کی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، باشعور عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، اب اپوزیشن کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے، قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے، پاکستان کی بنیادوں کو اپنے دور اقتدار میں کھوکھلا کرنے والے عناصر آج انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن رہنما ذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔