Oct 22, 2020 05:22 pm
views : 229
Location : Maskan Chowrangi
Karachi- Case of Karachi's Maskan Chowrangi blast registered
گیس لیکیج سےاتنی بڑی تباہی کیسے ہوئی؟ مسکن چورنگی دھماکے پر تفتیشی اداروں کو شکوک و شبہات
مسکن چورنگی پرہولناک دھماکے کو گیس لیکیج قرار دینے پرتفتیشی اداروں نے شکوک و شبہات اظہارکردیا اور تحقیقاتی ادارے نے باریک بینی سے تحقیقات آغاز کردیا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر عمارت میں دھماکے نے کئی سوالات کھڑے کردیے ، تفتیشی اداروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے۔
تحقیقاتی ادارے نے دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے باریک بینی سے تحقیقات کا آغازکردیا، پولیس اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مزید جانچ کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کریں گی۔
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی متاثرہ عمارت کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی ، عمارت کا سامنے کا شدید متاثرہ حصہ گرایا جارہاہے ، ایس بی سی اے کی ٹیمیں تفصیلی معائنے کے بعد رپورٹ مرتب کریں گی ، رپورٹ کے بعد عمارت کوگرانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔