آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی، شہزاد اکبر
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی۔
اسلام
آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے
دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک و قوم کی بدنامی کیلئے سیاسی سرکس لگایا
گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز مل کر کھیل کھیل رہے ہیں، کراچی
میں چند روز پہلے مزار قائد پر ہلڑبازی اور نعرے بازی ہوئی، اس حوالے سے
تحریک انصاف نے ببانگ دہل درخواست دی، تحریک انصاف کا کردار اس حد تک تھا
کہ ہم نے درخواست دی کہ کارروائی کی جائے۔ ایک لمحے کے لئے بھی ہم نے کسی
سے بات نہیں کی۔
اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی
کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں سب پتا ہے آپ کیا کیا کرتے ہیں، یہ
لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے ایک ہوئے ہیں، انہوں نے مزار قائد کی بے
حرمتی کی، مزارقائد پر ہونے والی ہلڑبازی قانون کی واضح خلاف ورزی تھی،
ذاتی مفاد کیلئے جھوٹ کی سیاست کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی فلور
پر سفید جھوٹ بولا جس کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر سے کوئی کھینچا
تانی ہوئی بھی تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔