Oct 23, 2020 04:34 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- No need of inquiry into Karachi incident as everything is clear: Maryam Nawaz
لاہور، حکومت گھبرائی ہوئی ہے، جنوری سے پہلے ہی چلی جائے گی، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے بلوچ طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں کہا کہ میں اس دھرنے میں سیاست کے لئے نہیں آئی، طلبا سے اظہاریک جہتی کیلیے آئی ہوں،میں پرسوں کوئٹہ جلسے میں ان طلبہ کا معاملہ اٹھاؤں گی، یہ طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں اور 12 دنوں سے سڑکوں پر رل رہے ہیں، انہیں اسکالرشپ دینے والے آج جیل میں ہیں۔ نوازشریف نے پورے ملک کے طلبہ کو ان کا حق دیا۔ ایسی کیا آفت آگئی آپ کو اسکالر شپ واپس لینی پڑی۔
مریم نوازنے کہا کہ یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے میں کہتی ہوں بلوچستان بڑا بھائی ہے، اتوارکو کوئٹہ میں جلسہ ہے کل روانہ ہورہی ہوں،کراچی واقعے سے پتہ چل گیا کہ اصل حکومت کون ہے، وہ تو اب ڈمی بھی نہیں رہے، نواز شریف نے کہا تھا کہ ریاست کے اوپر ریاست ہے تو عمران خان نے کراچی واقعے میں اسے ثابت کردیا،اس واقعے میں کچھ چھپائیں گے تو ہم ایسا ہونے نہیں دینگے۔
مریم نوازنے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری کا وارنٹ تھا میرا نہیں، کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے۔ مریم نواز کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے توپاکستان کی کوئی بھی بہن بیٹی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا، اسلام کے مطابق جنگ میں بھی ماں بہن کے ساتھ اسے سلوک کی اجازت نہیں ہے، مجھے ایک لمحے کے لئے خیال نہیں آیا کہ کراچی واقعے میں پیپلز پارٹی ملوث ہے۔