Oct 23, 2020 04:54 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Quetta- There are many threats to the PDM's Quetta Public Gathering, Mir Zia Langu
کوئٹہ، پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے پر بہت زیادہ تھریٹس ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکام آئے اپنا جمہوری حق استعمال کریں،قائدین جلسے کے دوران ادارے اور عوام کے درمیان نفرت نہ پھیلائے۔جلسے کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔کسی کو اپنے جمہوری حق سے محروم نہیں رکھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دشمن حالات خراب کرنے کیلئے پیسہ لگارہا ہے،پی ڈی ایم حکام سے ہر ممکن تعاون کرینگے،عوام اب منفی ہتھکنڈے اپنانے والوں کو پہنچان چکی ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،کراچی کے عمل کو کوئی بھی اچھا نہیں کہہ رہا۔
انھوں نے کہاکہ جو سیاسی قیادت سڑک کے ذریعے آئیگی، ان کی سیکیورٹی کیلیے متعلقہ ڈی سیز کو کہہ دیا ہے۔یاسی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے انتظامات کر رہے ہیں۔