Oct 23, 2020 04:57 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Standing against those violating law, CM Murad
کراچی، تین صوبوں کو وفاق سے چلایا جا رہا ہے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ بار سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سب ایک ہوجائیں تو قانون شکن کامیاب نہیں ہوسکتے، وکلاء ہمیشہ قانون کے احترام و حفاظت کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی نے جزیروں پر اہم قرارداد منظور کی ہے، سندھ حکومت کبھی بھی غیر آئینی اقدامات نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون اور آئین سپریم ہے، نہ پہلے ڈرے تھے نہ اب ڈریں گے، ہمیشہ نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں، ہم احتساب کے خلاف نہیں مگر سب کے لیے ایک جیسا احتساب ہونا چاہیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ ایک سال سے قید ہیں مگر کیس ابھی بن رہا ہے، مہنگائی انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے اور گزشتہ سال این ایف سی کے 25 ارب، اس سال 65 ارب کم ملے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ سے ریونیو جمع نہیں ہو رہا تو ہمارے حوالے کردیں، آئین کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔