Oct 24, 2020 01:00 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan has reported 12 deaths in last 24 hours by novel coronavirus as the number of positive cases has surged to 327,063
کراچی، کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 اموات، 847 کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 35 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 334، سندھ میں 2 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔