Oct 24, 2020 01:15 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's efforts for peace in the region are gaining international acceptance, Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتربیت سول و عسکری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام سےوابستہ ہے ، ہم نے معاشی روابط کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکیا اور پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔