Oct 24, 2020 01:16 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Lahore- We will fulfill the promise of eradication of corruption and impartial accountability, says Federal Interior Minister
لاہور، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق احتساب کا وعدہ پورا کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ
گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، اس عرصے میں حکومت کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرے گی،
گورنر پنجاب غلام سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کریں گے، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کرے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔