Oct 24, 2020 01:18 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- PM Imran rambling about Nawaz Sharif to increase his stature, Maryam
لاہور، عمران خان 5 سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے، مریم نواز
لاہور میں کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے، واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے، چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کے لئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتاہے، سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں، برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔
بعد ازاں مریم نواز نے کہا کہ حکومت قاضی فائز عیسی کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لے، جس میں حکومت کے اصل چہرے دکھائے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سلیکٹڈ اور جسٹس قاضی فائز کے خلاف مقدمہ بنانے والے کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے آزاد عدلیہ اور قاضی فائز عیسی پر جس طرح وار کیااسے عدلیہ نے روکا ہے۔