Oct 24, 2020 01:20 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Media is going through worst period of repression, says Bilawal Bhutto
کراچی، میڈیا جبر کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ۔
انہوں نےکہا کہ صحافیوں کی گمشدگی جیسے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ آوازوں کو کچلنے کے عمل کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی عمران کی گمشدگی انتہائی تشویش ناک ہے۔موجودہ حکومت میں پاکستان میڈیا کی آزادی سے متعلق تنقید کی زد میں ہے،کیا صحافی کی گمشدگی کا تعلق کراچی واقعے کی رپورٹنگ سے ہے؟علی عمران بازیاب نہ ہوئے تو معاملہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں سینئر رپورٹر علی عمران سید کو14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے، اہلخانہ کاکہنا ہے کہ علی عمران جمعہ کی شام گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے مگر واپس نہیں آئے۔