Oct 25, 2020 05:02 pm
views : 254
Location : Karachi Shipyard
Karachi- Keel laying ceremony of MILGEM Class Corvette for Pakistan Navy
کراچی شپ یارڈ، ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز
پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جانے والے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان
پاک بحریہ کے مطابق تعمیر کے آغاز کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد
ہوئی، تقریب میں ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی۔
ترجمان
پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی زبیدہ جلال اور چیف آف دی
نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔
اس
دوران تقریب سے خطاب کے دوران ترک وزیر برائے قومی دفاع ہولوسی اکار کا
کہنا تھا کہ بہترین کوالٹی کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں اس جہاز کی
تعمیر اہم کامیابی ہو گی، یہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ اور
دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دوران
وفاقی وزیر برائے دفاعی زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے
آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خود انحصاری کےحصول میں خوش آئند
ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر سے
مقامی جہاز سازی کی صنعت اور کراچی شپ یراڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو
گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم جہاز سطح آب زیر آب اور فضا میں
مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز سے لیس ہے، جہاز کی
تعمیر 2024 میں مکمل ہو جائے گی جبکہ جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں
شمولیت سے خطے میں امن وامان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔