Oct 25, 2020 05:16 pm
views : 233
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports 832 coronavirus cases in one day
ملک بھر میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 668 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 526 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 677، خیبرپختونخوا 39 ہزار 015 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 921، بلوچستان میں 15 ہزار 801 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 788 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 تعداد ہوگئی۔