کراچی،عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں لیاری میں بچوں کا جلوس
عید میلاد النبیﷺ کی آمد آمد ہے۔ جشن ولادت شایان شان انداز سے منانے کیلئے جوش و جذبہ بڑھنے لگا، عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاری میں جامع مسجد اور مدرسہ نورالقرآن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں بچوں کا جلوس نکالا گیا ،ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ننھے بچے اور بچیاں جلوس میں شریک ہوئے۔
محمد شکیل قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکار ﷺ کی آمد کی خوشی ہےاور ہمارے بچوں کا جوش بھی دیدنی ہوتا اور وہ اس جلوس کا انتظار کرتے ہیں۔
سید ولی اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ترغیب دیں کہ اللہ پاک نے اپنے حبیب کا ذکربلند کیا ہے، ہمارے نبی ﷺ کی کیا شان ہے۔
محمد افضل کاکہنا تھا کہ اللہ پاک ہم سب کو نبی کریم ﷺ کا جشن ولادت جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی توفیق عطا فرمائے۔