Oct 25, 2020 09:40 pm
views : 292
Location : Domestic place
Karachi- Syed Shahih Haider Zaidi want to Spread Quran message with khat e kufi
ایک کلومیٹر طویل قرآن لکھ کر دنیا بھر میں قرآن کے پیغام کو عام کرنا چاہتا ہوں ،سید شبیہ حیدر زیدی
کراچی سے تعلق رکھنے
والے شبیہ حیدر ایک کلومیٹر طویل قرآن پاک لکھنےجا رہےہیں جبکہ وہ
کیلیگرافی کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قرآن کریم میں
دنیاں و آخرت کی کامیابی کے تمام رہنما اصول موجود ہیں۔
کلام الٰہی سے
محبت کے اظہار کیلئے یوں تو بہت سے طریقے موجود ہیں ،کراچی سےتعلق رکھنے
والے خط کوفی کے ماہر خطاط سید شبیہ حیدر جو پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل
انجینیئر ہیں انکا کہنا ہےکہ مجھ سے پہلے خط کوفی مربع کو اتنی بڑی سطح پر
کسی نے نہیں لکھا،وہ یہ کام عبادت سمجھ کرکرتے ہیں،انہیں یہ اعزاز بھی حاصل
ہے جیومیٹریکل پیٹرن کا مزید اضافہ کرکے خط کوفی مزید حسین بنا دیا ہے،نئے
انداز متعارف کرائے ہیں،اور اس کے ایک سو چودہ خطوط پر کام کیا ہے۔
خط کوفی عربی میں لکھائی کا نہایت قدیم طریقہ دقیق اسکرپٹ ہے ہر خطاط اس میں کام کرنا اپنے لئے باعث شرف سمجھتا ہے۔
شبیہ
حیدر زیدی کا کہنا ہےکہ انہوں نے خط کوفی مربع مسلسل متعارف کرایا ہے،اور
اسکی بنیاد پر ایک کلومیٹر طویل قرآن پاک کا بنیادی ڈیزائن تیار کیا
ہے۔شبیہ حیدر زیدی میٹلک قرآن شریف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو دنیا کا
واحد قرآن شریف ہوگا وہ اپنے اس عمل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے
ہیں کہ اللہ نے انسان کو زندگی گزارنے کیلئےقرآن کریم کی صورت میں ایک
لائحہ عمل عطا کیا ہے،جس میں کامیاب زندگی گزارنےکیلئے تمام اصول موجود
ہیں۔