Oct 26, 2020 05:20 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 707 coronavirus cases in one day
کراچی، کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے کے دوران 707 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 875، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 836، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 43، بلوچستان میں 15 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180، اسلام آباد میں 19 ہزار 12 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 90 ہزار 545 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 492 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 335، سندھ میں 2 ہزار 598، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 212، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔