لاہور، حزب اختلاف کے استعفے آئے توجماعت اسلامی بھی دیدے گی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ حکومت گرانا چاہتی ہیں تو استعفے دیکر اسمبلیوں سے باہر آجائیں توحکومت ایک دن نہیں چلے گی۔جس دن اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یکم نومبر سے مہنگائی بے روز گاری اور سودکے خلاف تحریک کا آغاز کررہی ہے ۔جب تک سودی معیشت ہے ملک ترقی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔
اپوزیشن جماعتیں حکومت سے عوامی مسائل ،مہنگائی، بے روز گاری ،تعلیم یا صحت پر نہیں ،یہ اقتدار اور باریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں ۔ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔