Oct 26, 2020 05:29 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan taught the people to fight for their rights, Shahbaz Gill
اسلام آباد، جعلی لیڈر آج مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں، شہباز گِل
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل کے جلسے کے بعد نون لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا ہے، معیشت کو دیوالیہ کرنے والی نون لیگ معیشت پر بھاشن بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ خسارے کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19ارب 19کروڑ 50لاکھ ڈالرز چھوڑ کر جانے والے آپ تھے، معیشت کو آپ کے جعلی وزیرِخزانہ نے8 ارب ڈالرخزانے سے نکال کر تباہ کیا۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اوپر سب اچھا دکھانے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے اسٹیبل رکھا گیا، 2013 ء میں اسٹیبل ریٹڈ معیشت کو بڑی محنت سے 2018 ء میں انہوں نے منفی ریٹنگ میں پہنچایا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ان کے حق کیلئے لڑنا سکھایا، تمام عوامی حقوق جن پر آپ طعنے کس رہی ہیں عوام کو ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈوں کی بات وہ محترمہ کر رہی ہیں جنہوں نے سر سے انڈے گھما گھما کر خاندانی غلامی کا عہدہ پایا ہے۔