Oct 27, 2020 04:28 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 6 Pakistanis, infects 773 in one day
کراچی، کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے کے دوران 773 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191، اسلام آباد میں 19 ہزار 181 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 17 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 336، سندھ میں 2 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 270، اسلام آباد میں 213، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔