Oct 27, 2020 04:37 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- if National Action Plan had been implemented, there would have been complete peace today, Asif Zardari
کراچی، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا، سابق صدر آصف زرداری
اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کوعبرت کا نشانہ بنایا جائے۔آصف زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 112 زخمی ہو گئے۔