Oct 27, 2020 04:40 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- International community talks about human rights but does not attach importance to it in practice, Shehryar Afridi
اسلام آباد، عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی، شہریار آفریدی
چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی، مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی غیر قانونی کوشش کر رہا ہے، دنیا میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بغیر ریاست کے ہیں، بھارت اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے، عالمی برادری اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اور 4 ایٹمی طاقتیں خطے میں موجود ہیں، آر ایس ایس کا بنیادی نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی خطے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں۔