Oct 27, 2020 04:45 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Lahore- Motorway rape case, Police get more time for Abid Malahi's Identify Parade
لاہور، موٹر وے زیادتی کیس، پولیس کو عابد ملہی کی شناخت پریڈ کیلئے مزید مہلت مل گئی
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو موٹر وے واقعے کے مقدمات پر سماعت ہوئی لیکن مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی۔ 27 اکتوبر کو شاخت پریڈ ہونی ہے۔ اس لئے مزید وقت دیا جائے۔
عدالت نے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی اور ملزم عابد ملہی کو 2 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب موٹر وے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم شفقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے جسمانی ریمانڈ کی معیاد کل ختم ہوگی، اسے بدھ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔