Oct 27, 2020 05:53 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Tahafuz e Islam Pakistan Organizes protest against blasphamy
کراچی،آزادی اظہار کے نام پر اسلام دشمنی اور توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے،تحفظ اسلام پاکستان
تحفظ
اسلام پاکستان کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر میکرون کی اسلام دشمنی اور پیارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے
سرکاری سطح پر اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرے سے خطاب
کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پرمسرت موقع پر فرانسیسی حکومت اور صدر میکرون کی اسلام دشمنی کا گھناؤنا
اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
اقدس میں توہین آمیز اور گستاخانہ خاکوں کی سرکاری سطح پر سرکاری عمارتوں
پر نمائش نے امت مسلمہ کے ایمانی جذبات کو مجروح کیا ہے۔
مقررین نے
مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فرانس سے سفارتی ، تجارتی، تعلقات کو فوری طور
پر منقطع کرنے کا اعلان کرے۔ حکمرانوں کی لفظی مذمت سے کام نہیں چلے گا
فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے۔